محمد حسین محنتی کے چچا زاد بھائی انتقال کرگئے، اسداللہ بھٹو ودیگر کا اظہار تعزیت

172

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی کے چچا زاد بھائی محمد حنیف اسماعیل محنتی انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ مسجد قبا بانٹوانگر لیاقت آباد میں ادا کرنے کے بعد تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔ دریں اثنا نائب امرا جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، راشد نسیم، صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ودیگر ذمے داران نے محمد حسین محنتی سے چچا زاد بھائی کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔