جھوٹی خبروں سے عوامی رائے بنائی جاسکتی ہے‘عارف علوی

552
اسلام آد: صدر عارف علوی ایوان صدر میں کام سیٹس یونیورسٹی کے تیسرے سالانہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فیک نیوز کے حوالے سے خطرات موجود ہیں‘ ملکی مسائلحل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘ ملک کا مسئلہ بریکنگ نیوز نہیں‘ خدشہ ہے کہ پاکستان میں بھی جھوٹی خبروں سے عوامی رائے بنائی جاسکتی ہے‘ پاکستانی قوم کو بڑی اور طاقتور قوم بنانا ہمارا فرض ہے‘ ہمیں اپنے بچوں کو مایوس نہیںکرنا چاہیے‘ میڈیا سے گزارش ہے کہ حکومت پر تنقید کرے مگر مایوسی نہیں پھیلائے جو ملک ہمیں انسانی حقوق کے بارے میں کہتے ہیں وہ خود اس کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں‘ ہماری سوچ اتنی چھوٹی ہے کہ میں نے دانت صاف کرنے کا طریقہ بتایا تو میرا مذاق اڑایا گیا‘ ہر قسم کے تعصبات کو ذہنوںسے نکالنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں اے پی این ایس کی24 ویں تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔