امیرالبحر ظفر محمود عباسی کا کمانڈ سینٹر اور کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ

313
کراچی:امیر البحر ظفر محمود عباسی سی اسپارک 2020ء مشق کے دوران کریکس ایریا کا دورہ کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے حالیہ بحری مشق سی اسپارک2020 ء کے دوران کمانڈ سینٹر اور کریکس ایریا کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے انہیں مشق کے آپریشنل منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ کریکس ایریا آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے چیف آف دی نیول اسٹاف کاا ستقبال کیا۔نیول چیف نے آپریشنل تیاریوں اور کریکس جیسے پیچیدہ علاقے کے دفاع کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ چیف آف اسٹاف(آپریشنز) وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) رئر ایڈمرل اویس بلگرامی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دورے کے دوران امیر البحر نے کریکس ایریامیں تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم کو سراہا۔