فراڈ کیس، طیبہ گل اور فاروق نول کی بریت کی درخواستیں دائر

411

لاہور(نمائندہ جسارت)احتساب عدالت لاہور میں چیئرمین نیب اور خفیہ ایجنسی کے نام پر فراڈ کرنے کے کیس میں ملوث ملزمہ طیبہ گل اور فاروق نول نے بریت کی درخواستیں دائر کردی ہیں۔عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان میاں بیوی نے در خوا ستوںمیں مؤقف اختیار کیا کہ نیب حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،نیب کے پاس دائرہ اختیار نہیں ہے،عدالت بری کرنے کا حکم جاری کرے۔نیب کی جانب سے دونوں میاں بیوی کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے ،نیب نے الزام عاید کیا ہے کہ ملزم فاروق اور اس کی اہلیہ طیبہ لوگوں کو کاروباری تعلقات کے عوض نیب سے کام کروانے کے نام پر لوٹتے تھے۔ملزمان سستے بلڈوزر دلانے کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورتے رہے۔