بھارت اور امریکا نے پاکستان کیخلاف جھوٹی چارج شیٹ جاری کی، فرید پراچہ

213

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ بھارت اور امریکا نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کیخلاف جھوٹی چارج شیٹ جاری کی ہے جبکہ حکمران تردید اور احتجاج کرنے کے بجائے اسے اپنی خارجہ پالیسی کا کارنامہ قرار دے رہے ہیں کہ ان کی وجہ سے بھارت ٹرمپ سے پاکستان مخالف بیان نہیں دلواسکا ۔ انہوںنے کہاکہ اس سے زیادہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی کیاہو گی کہ پاکستان کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ، نیز پاکستان سے مطالبات کی ایک فہرست کا اعلان ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ حکمران خود بھی احمقوں کی جنت اور خود فریبیوں سے نکلیں اور قوم کو بھی جھوٹی تسلیاں دینے کی روش ترک کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے دورے کے دوران دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا ، مسجدوںکو آگ لگائی گئی لیکن ٹرمپ کی زبان پر مذمت کا ایک لفظ تک نہیں آیا ۔ ٹرمپ ڈیل آف سنچری کے تحت فلسطینیوں کو بیچنے کی کوشش کر رہاہے ۔ ہمارے حکمرانوں کی طرف سے ٹرمپ ثالثی سے توقعات ملک دشمنی اور کشمیریوں کے لہو سے غداری کے مترادف ہوگی ۔