اسلام آباد‘ پولیس کامرکزی لال مسجد کا محاصرہ جاری، کشیدگی بڑھ گئی

180

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد میں پولیسکی جانب سے مرکزی لال مسجد کا محاصرہ جاری ہے جس کے بعدکشیدگی بڑھ گئی‘ لال مسجد، مسجد روڈ کی بندش کے بعد اتوار بازار روڈ بند کرنے پر شہریوں اور مدارس کے طلبہ میں بے چینی پھیل گئی ‘مدارس کے طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے اتوار بازار روڈ سے خاردار تاریں اٹھا کر پھینک دیں اور سڑک کو آمدورفت کے لیے کھول دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے اسلام آباد میں مرکزی لال مسجد کا محاصرہ جاری ہے۔ لال مسجد کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ جامعہ حفضہ کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے‘ متبادل مقام پر خود کروڑوں روپے کی لاگت سے مدرسہ بنایا گیا اس حوالے سے بھی حکومت اپنی ذمے داری ادا کرنے کو تیار نہیں ہے‘ حکومت اور لال مسجد کی انتظامیہ کے درمیان مسئلہ حل نہ ہونے پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔