سونے کی چمک ماند قیمت 96 ہزار روپے فی تولہ پر جاپہنچی ،بازاروں میں ویرانی

225

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت چھیانوے ہزار روپے فی تولہ تک جا پہنچی، قیمتوں میں جاری اس غیر معمولی اضافے کے باعث شادیوں کے اخراجات بھی دگنا ہو گئے۔ مہنگائی کے سرائے عوام بیٹیوں کی شادی پر زیورات دینے سے قاصر، مصنوعی جیولری کی طرف رجحان بڑھ گیا۔ صرافہ بازاروں میں ویرانیاں چھانے لگیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی نے ہماری سفید پوشی کا بھرم توڑ دیا۔مہنگائی سے سونے کی چمک بھی ماند پڑ گئی، سونے کی قیمت ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ صرافہ بازاروں میں سنارے پریشان تو عوام کے مسائل میں اضافہ ہو گیا۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ ہماری سفید پوشی کا بھرم بھی ٹوٹ گیا۔ ایک لاکھ روپے تولہ تک کا سونا کون خریدے گا۔ بیٹی کے شادی کے اخراجات میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔صرافہ بازاروں میں اکا دکا گاہک دکھائی دینے لگے۔ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد افضل اور جنرل سیکرٹری میاں طاہر سبحانی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بڑھنے سے ملکی بازاروں میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔