کورونا وائرس ،امریکی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا 810 ارب ڈالرز کا نقصان

287

واشنگٹن(کامرس ڈیسک) کرونا وائرس نے عالمی مارکیٹ پر اپنے اثرات دکھانا شروع کر دیے ہیں جس کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 1700 ارب ڈالر کا نقصان ۔کرونا وائرس سے خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے جس کے بعد ایک ماہ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 15 فیصد تک کمی ہو گئی ہے اس وقت امریکی تیل 51 ڈالر 40 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہاہے۔ اس کے علاوہ کرونا وائرس کے امریکی سٹاک مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، امریکی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1700 ارب ڈالر ڈوب گئے ہیں ،صرف منگل کے روز ہی 810 ارب ڈالر ڈوبے تھے۔ عالمی مارکیٹ میں معاشی سست روی کے باعث ا سٹاک مارکیٹ میں مندی ہوئی ، ایک ہفتے کے دوران امریکی مارکیٹ میں 2100 ارب ڈالر ڈوبے ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث امریکی کمپنیوں کے منافع میں بھی کمی کا خدشہ ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی اتار چڑھائو کے بعد زبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 38800، 38700، 38600، 38500 اور38400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا، مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید 91 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت18.99فیصد زائد اور 72.12فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کوحکومتہ مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے فوڈز، توانائی، بینکنگ، سیمٹ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای 100 انڈیکس 38980 پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم چین میں کروناوائرس کے پھیلائو کے نتیجے میں دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں۔