پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کی عباسی اسپتال کے نیم طبی عملے پرتشدد کی مذمت

195

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے نائب صدر طارق حسین منگی نے عباسی شہید اسپتال کے نیم طبی عملے پر سر عام تشدد اور آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل کے کارکنوں کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھٹو کے فلسفے پر چلنے والے لوگ ہیں شہید ہونے سے نہیں ڈرتے ، ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،کے ایم سی کے سرکاری اسپتالوں کا نظام سیاست زدہ نہیں ہونا چاہیے، گزشتہ کئی دنوں سے اپنا حق مانگنے والے نیم طبی عملے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا نوٹس لینا چاہیے ،ہم نیم طبی عملے کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عباسی شہید اسپتال یونٹ کے صدر افضال احمد کی سربراہی میں آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین سید منیر شاہ، فرمان علی سولنگی، عباس مہر، احسان کلہوڑو اور ممتاز میمن ودیگربھی اس موقع پر موجود تھے۔