پیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت پرڈی ایم سی ویسٹ کاملازم جاںبحق

207

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پیر آباد میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ڈی ایم سی ویسٹ کا ملازم جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ کے دوران ڈاکو اپنی ہی گولی سے زخمی ہو گیا جسے علاقہ لوگوں اور پولیس نے پکڑلیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ الخدمت اسپتال اور رینجرز چوکی کے عقب میں مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی ویسٹ کے ملازم 40سالہ اسد علی ولد زاہد حسین کو دو گولیاں مار کر زخمی کردیا،ڈاکوئوں نے فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک گولی گھبراہٹ میں ملزم محمدولد ہادی کو لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔جس پر علاقہ لوگوں اور پولیس نے زخمی ملزم کو ایک ٹی ٹی پستول اور چھینے ہوئے پانچ موبائل فونز سمیت پکڑلیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔زخمی ڈی ایم سی ملازم اور ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج اسد علی جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق زخمی حالت میں پکڑے گئے ملزم سے بیان کے بعد اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔