اورنگی میں والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ بچی نے خود کشی کرلی

138

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر 12سالہ بچی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے11رئیس امروہوی کا لونی جلالی با با مزار کے قریب مکان نمبر 729 میں گھر سے لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او ظفر علی کے مطابق اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 12سالہ مریم دختر قربان کے نام سے ہوئی پولیس نے مزید بتایا متوفیہ کے گھر والوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی والدہ نے ڈانٹا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے باورچی خانے میں جاکر ڈوپٹے سے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی ہے،پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت فوری طور پرمعلوم نہیں ہو سکی ،اصل صورتحال پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی پتا چلے گی۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی ہے،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔