۔44لاکھ روپے ٹیکس چوری میں ملوث میسرزکریسنٹ انٹرنیشنل کیخلاف ایف آئی آر

176

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے انڈرانوائسنگ کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیوٹی ٹیکسزکی چوری ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزکریسنٹ انٹرنیشنل کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے جبکہ کھیپ کی کلیئرنس میں کسٹمزآفیسرکے ملوث ہونے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو اطلاع ملی کہ میسرزبی اوایم ایل آف ڈاک ٹرمینل سے انڈرانوائسنگ کے ذریعے اسپیکرکی کھیپ کی کلیئرنس کی جارہی ہے تاہم ڈائریکٹرعرفان جاوید کی سربراہی میں میسرزکریسنٹ انٹرنیشنل کی جانب سے نیدرلینڈسے درآمدکیے جانے والے اسپیکرکے کھیپ دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہواکہ مذکورہ کمپنی نے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن کے ساتھ جعلی انوائسنگ جمع کروائی جس میں کھیپ کی درآمدی ویلیوپانچ لاکھ78ہزارروپے ظاہرکی جبکہ درست درآمدی ویلیو60لاکھ11ہزارتھی جس پر درآمدکنندہ نے 44لاکھ74ہزار880روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزکریسنٹ انٹرنیشنل نے جعلسازی کرتے ہوئے کھیپ کی کلیئرنس کرنے کی کوشش کی لیکن کسٹمزانٹیلی جنس کی مذکورہ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کھیپ کی کلیئرنس روک کر لاکھوں روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری ناکام بناتے ہوئے کھیپ کو ضبط کرلیا۔