محبوبہ مفتی پر پبلک سیفٹی ایکٹ پر جموں و کشمیر انتظامیہ کو عدالت عظمیٰ کا نوٹس

564

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )کے تحت مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی گرفتاری پر جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بھارتی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے جواب طلب کیاہے۔التجا مفتی نے عدالت عظمیٰ میں اپنی والدہ محبوبہ مفتی پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کے خلاف درخواست دائر کی تھی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس میں جسٹس ارون مشرا کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی اور جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے بینچ نے نوٹس کے جواب کے لیے 18مارچ تک کاوقت دیا ہے۔ معاملے کی سماعت اسی دن ہوگی۔ محبوبہ مفتی کو دفعہ 370کی منسوخی سے قبل ہی 4 اگست کی رات سے ہی حراست میں لیا گیا تھا۔