عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے، وزیر خارجہ

337

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے، ملک میں بہتر امن و استحکام کے حوالے سے اندرونی اور بیرونی دنیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت دفتر خارجہ میں میڈیا اسٹریٹجی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی  قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور ڈاکٹر شہباز گل، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،  پی آئی او محمد طاہر حسن اوردیگر اعلیٰ حکام  شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیااسٹریٹجی کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے، ملک میں بہتر امن و استحکام کے حوالے سے اندرونی اور بیرونی دنیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا بالخصوص خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کے بارے میں بھی بتایا جائے گا جب کہ سفارتی، سیاسی، معاشی اور سیاحتی تناظر میں بہتر مواقع سے دنیا کو آ گاہ کیا جانا چاہیے۔