سفاری پارک میں مالی شیروں کا نوالہ بن گیا

493
File photo

لاہور میں رائیونڈ روڈ پر واقع سفاری پارک میں شیروں نے مالی کو چیر پھاڑ دیا۔

پارک انتظامیہ کے مطابق 18 سالہ مالی بلال گھاس کاٹ رہا تھا کہ شیروں کا نوالہ بن گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیروں کے حملے سے بُری طرح زخمی ہوگیا تھا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ بلال کی لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔