شہدائے پولیس وملازمین کے ورثاءکی فلاح و بہبود کے لیے بچوں کی اسکالر شپ سو فیصد کردی ۔

145

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی جانب سے محکمہ پولیس سندھ سے وابستہ ملازمین، شہدائے پولیس کے ورثاءاور دوران ملازمت انتقال کرجانیوالے ملازمین کے ورثاءکی فلاح و بہبود جیسے اقدامات کے حوالے سے رہنما احکامات کے تناطر میں ویلفیئر برانچ سندھ نے کیڈٹ کالجز میں ذیرتعلیم پولیس کے بچوں کے لیئے اسکالر شپ سو فیصد کردی ہے۔

اے آئی جی ویلفیئر سندھ توقیرمحمدنعیم نے اس ضمن میں جاری ایک اعلامیئے میں بتایا ہے کہ رواں ماہ کے دوران سندھ پولیس بینوویلنٹ ویلفیئر فنڈ بورڈ کے بارہویں اجلاس میں پولیس فلاح وبہبود کے دیگر اقدامات سمیت یہ بھی ایک فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سے شہدائے پولیس/دوران فرائض وفات پاجانیوالے/حاضر سروس پولیس ملازمین کے کیڈٹ کالجز میں ذیر تعلیم بچوں کو بورڈنگ/ لاجنگ وغیرہ کی فیس کی مد میں سو فیصد اسکالر شپ دی جائیگی۔