پی ایس ایل 5؛ سلطانز کو زلمی کا چیلنج درپیش

499

ملتان: پاکستان سپر لیگ فائیو میں دو دن آرام کے بعدآج سے پھرایکشن کاآغازہوگا۔

ملتان  سلطان کی ٹیم پہلی بار اپنے ہوم گراؤنڈ میں میچ کھیلے گی جس میں اس کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا ۔ملتان سلطانز کی قیادت شان مسعود اور پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی کریں گے۔

پی ایس ایل5میں اس وقت اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سب سے زیادہ 3،3 میچز کھیل چکےہیں جبکہ پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے 2،2 میچ میں اب تک قسمت آزمائی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آباد یونائٹڈسرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا نمبر ہے۔ ان دونوں ٹیموں نے 2،2 میچوں میں کامیابی سمیٹی اور ایک ایک میچ میں ہار بھی ان کا مقدر بنی۔

پشاور زلمی تیسرے، ملتان سلطانز چوتھے اور کراچی کنگز کی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔ ان تینوں ٹیموں نے اپنا ایک ایک میچ جیتا ہے جبکہ ایک ایک میچ میں ہی ان ٹیموں کو شکست ہوئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود لاہور قلندرز اب تک جیت کا مزہ چکھنے سے محروم ہے۔

یاد رہے کہ ملتان سلطان کو پشاور زلمی کے خلاف اپنے آخری میچ میں شکست کا منہ دیکھا پڑے گا۔