وزیراعظم سے سرویو رچرڈز، گریگ چیپل اور شین واٹسن کی ملاقات

333

وزیراعظم عمران خان سےماضی کے لیجنڈری کرکٹرزسرویورچرڈز، گریگ چیپل اور شین واٹسن نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے مینٹور اور سابق ویسٹ انڈین لیجنڈسرویورچرڈز،آسٹریلیا کے سابق کپتان گریگ چیپل اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈڑ شین واٹسن نےملاقات کی۔

ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سرویورچرڈز،گریگ چیپل اورشین واٹسن کا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں کردار ادا کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پرکوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے مینٹور اور سابق ویسٹ انڈین لیجنڈسرویورچرڈز نے کہا کہ جب عمران خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے توپاکستان اورویسٹ انڈیزکے دلچسپ مقابلے ہوتے تھے۔