پی سی بی کا سابق کرکٹر کو ایکریڈیشن کارڈ دینے سے انکار

424

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹرجلال الدین کو پی ایس ایل 5 کیلئےمیڈیا ایکریڈیشن کارڈ دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا ایکریڈیشن کارڈ کے نام پر ان لوگوں کو پاسسز جاری کیے جو پی سی بی کے منظور نظر تھے اسی کی ایک کڑی اس وقت دیکھنے کو ملی جب انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز رکھنے والے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جلال الدین کو پی ایس ایل 5کیلئےمیڈیا ایکریڈیشن کارڈ دینےسے انکارکیا۔

جلال الدین نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں اس فیصلے پرحیرت کا اظہارکیرتے ہوئے  کہاکہ میں فری لانس صحافت کرنے والا پاکستان کا واحد ٹیسٹ کرکٹر ہوں،آئی سی سی، انگلش کاؤنٹی بورڈ اورایشین کونسل اپنے ایونٹس کیلیے مجھے میڈیا ایکریڈیشن کارڈ جاری کرتا ہےمگر پی سی بی نے انکارکردیا جو میرے لیے باعث حیرت ہے ۔

Image may contain: 3 people