پاکستان کوسٹ گارڈز نے جیوانی میں 549ملین روپے سے زائدکی منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

417

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے جیوانی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 549ملین روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ جےوانی (گوادربلوچستان ) کے قریب پےشگان سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیئے ۔ موبائل گشت کے دورانپےشگان کے مقام پر اےک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کےا۔

دوران موبائل گشت نے مشکوک گاڑی کو روک کرتلاشی کے دوران 01xSMG ،01xPistol(9mm) ،06 مےگزےن ،189زندہ روند ،150کلو گرام چرس اور 09 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآ مدکر کے 04افراد کو گرفتار کر لےا گےا۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بےرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ جبکہ اےک اور کاروائی کے دوران ناکہ کھاری چےک پوسٹ سے خا لی کنٹےر سے 45کلو گرام اعلی کو الٹی کی چرس برآمد کر تے ہو ئے 01فر د کو گرفتار کر لےا گےا۔

پکڑی جانے والی منشیات اور اسلحہ کی عالمی مارکیٹ میںمالیت تقریباً 549.78 ملےن روپےکے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشےات ،اسلحہ اور05اسمگلرزکو تحویل مےں لےکرمزےدتفتےش جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔