پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،وزارت صحت

721

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی شخص منظرعام پرنہیں آیا۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق ملک بھر کے داخلی مقامات سے اب تک 6 لاکھ افراد کو اسکریننگ کے عمل سے گزارا گیا جب کہ قومی ادارہ صحت میں کوروناوائرس کے 104 سیمپلز کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

 ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  کوئٹہ میں بھی قومی ادارہ صحت کی سہولت سے کورونا کا ٹیسٹ کیا جاسکے گا،ملک کے داخلی راستوں پراسکریننگ کے عمل پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے، پاک ایران بارڈر کے بعد پاک افغان سرحد پر بھی اسکریننگ سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔

پاک ایران و افغان سرحدوں پر ڈاکٹرز کی ٹیمیں موجود ہیں اور طبی عملہ اسکریننگ کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں۔