پولیس میوزیم آ ڈیٹوریم ہیڈ کواٹرر گارڈن میں انٹیلی جنس لیڈ انفورسمنٹ ٹرینگ پروگرام کا انعقاد

374

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس میوزیم آ ڈیٹوریم ہیڈ کواٹرر گارڈن میں انٹیلی جنس لیڈ انفورسمنٹ ٹرینگ پروگرام سے مستفیض ہونے والے ٹریفک پولیس افسران میں ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر کی جانب سے تقسیم اسناد کا انعقاد کیا کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا، تقریب میں ان کے علاوہ سابق آئی جی سندھ نیاز احمد صدیقی، آ سٹریلین ٹریفک پولیس کا وسیع تجربہ رکھنے والے ڈیسمنڈ مائرز، خوشحال خان، سول سوسائٹی اور دیگر بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔غلام نبی میمن نے Intelligence Led Enforcement Training Program میں شرکت کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ٹرینگ سیشن مکمل کر نے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس کو بڑے چیلینجز درپییش ہیں ایسے میں اس طرح کے سیشن کا انعقاد خوش آئند ہے اور ایسے کورسز مستقبل میں ٹریفک پولیس کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کروانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن و دیگر مہمانان کو اعزازی شیلڈ پیش کیں۔