وزیراعظم سے وزیر صحت پنجاب کی ملاقات

324

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی ہوئی  جس میں سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کے صحت سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعظم عمران خان کومحمدنوازشریف کے ضمانت منسوخی سے متعلق پنجاب حکومت کے فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ نوازشریف نے تاحال کوئی میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے قائدکے لندن میں علاج کے حوالے سے موقف اختیار کیا گیا اور کہا جارہا ہے کہ باقاعدہ مستندطبی رپورٹس پنجاب حکومت کو ارسال کی گئیں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد  میں ملاقات ان ہی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔