محکمہ کسٹم نے نیدرلینڈسے درآمد اسپیکرکی کھیپ پر انڈرانوائسنگ لاکھوں روپے مالیت کی ڈیوٹی ٹیکسزکی چوری کا انکشاف ،

196

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے انڈرانوائسنگ کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیوٹی ٹیکسزکی چوری ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزکریسنٹ انٹرنیشنل کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے جبکہ کھیپ کی کلیئرنس میں کسٹمزآفیسرکے ملوث ہونے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو اطلاع ملی کہ میسرزبی اوایم ایل آف ڈاک ٹرمینل سے انڈرانوئسنگ کے ذریعے اسپیکرکے کھیپ کی کلیئرنس کی جاری ہے تاہم ڈائریکٹرعرفان جاوید کی سربراہی میں میسرزکریسنٹ انٹرنیشنل کی جانب سے نیدرلینڈسے درآمدکئے جانے والے اسپیکرکے کھیپ دستاویزات کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ مزکورہ کمپنی نے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن کے ساتھ جعلی انوائسنگ جمع کروائی

جس میں کھیپ کی درآمدی ویلیوپانچ لاکھ78ہزارروپے ظاہرکی جبکہ درست درآمدی ویلیو60لاکھ11ہزارتھی جس پر درآمدکنندہ نے 44لاکھ74ہزار880روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزکریسنٹ انٹرنیشنل نے جعلسازی کرتے ہوئے کھیپ کی کلیئرنس کرنے کی کوشش کی لیکن کسٹمزانٹیلی جنس کی مذکورہ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کھیپ کی کلیئرنس روک کر لاکھوں روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری ناکام بناتے ہوئے کھیپ کو ضبط کرلیا۔

ذرائع نے بتایاکہ بی اوایم ایل پر تعینات اپریزنگ آفیسرمنان اسلم نے درآمدکنندہ کی جانب سے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن کے مطابق تین مختلف ماڈل کے اسپیکرزکوایک ہی ماڈل کے اسپیکر کی ایگزامینشن رپورٹ بنائی گئی اور کھیپ کی کلیئرنس کی اجازت دی گئی جس سے قومی خزانے کو نققان پہنچانے کی کوشش کی اس امرکے پیش نظرانڈرانوائسنگ کے ذریعے کلیئرہونے والے اسپیکرکے کھیپ میں کسٹمزآفیسر سے بھی تفتیش کی جائے گی۔