نشے میں دھت اے ایس آئی نے نالے سے نکالنے پر شہری کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا ۔

510

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نشے میں دھت اے ایس آئی نے نالے سے نکالنے پر شہری کو تشددکا نشانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نالے میں گرے کراچی پولیس کے اے ایس آئی نے نکالے جانے کے بعد شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ پولیس کا اے ایس آئی نشے میں دھت اور نالے میں گرا ہوا ہے۔جس کو شہری نالے میں جا کر باہر نکالتے ہیں۔

بعدازاں باہر نکلنے کے بعد نشے میں دھت اے ایس آئی شہری پر ہی تشدد شروع کر دیا ہے۔ جس پر اردگرد موجود افراد بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہیں۔