امریکی وزیر تجارت ایک روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

160

اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)پاکستان اور روس نے تجارتی تعلقات میں اہم سنگ میل عبور کرلیا اور دونوں ممالک نے40سال پرانا تجارتی تنازع حل کرلیا۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے روس کو 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کردی ہے جس کے بعد پاکستان میں8ارب ڈالر کی روسی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ روسی سرمایہ کاری اسٹیل اور توانائی کے شعبے کے لیے ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 5 پاکستانی کمپنیوں کو 2 کروڑ ڈالرز سے زاید رقم کی ادائیگی کا عمل بھی شروع ہوگیا اور ایک پاکستانی کمپنی کو ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ باقی کمپنیوں کو بھی ادائیگی کا عمل جاری ہے۔علاوہ ازیںامریکی وزیر تجارت ولبر رووس ایک روزہ دورے پر (آج)بدھ کوپاکستان پہنچیں گے ۔ پاکستانی منصوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی اور تجارت بڑھانے کے معاملات زیر غور آئیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان ، مشیر تجارت عبدالرزاق اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹر ولیم سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔