نجکاری کاعمل تیز رفتار اور شفاف بنایا جائے،عبدالحفیظ شیخ

205

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ ڈویژن میں نجکاری سے متعلق کابینہ کی کمیٹی (سی سی او پی) کا اجلاس ہوا۔ سی سی او پی کو نجکاری پروگرام کے بارے میں اپ ڈیٹ دی گئی۔ مشیرنے ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل سے متعلق تمام عمل ایک شفاف لیکن تیز رفتار طریقے سے انجام دیے جائیں تاکہ تمام اہداف مقررہ مدت کے اندر حاصل کرلیں۔کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ ایس ایم ای بینک لمیٹڈ اور پاک ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ (20 فیصد تک حصول) کے معاملے میں نجکاری کا عمل نسبتاً تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور وہ توقع کر رہے ہیں کہ اس عمل کو مطلوبہ وقت میں مکمل کریں گے۔ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کی حیثیت سے متعلق سی سی او پی نے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ معیاری ضروریات کو مستقل لیکن تیزرفتاری سے مکمل کریں اور اس عمل کو آسانی سے چلانے کے دوران سامنے آنے والے کسی بھی معاملے پر حکومت کو اپ ڈیٹ کرتے کریں۔’’گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری (747 میگاواٹ) کی تجویز پر وزارت نجکاری نے بریفنگ دی کہ انہیں مالی مشیروں سے ای او آئی موصول ہوئی ہے اور تجاویز کے لیے درخواست جاری کرنے کے لیے فریقین کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اس سودے سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی او پی نے ہدایت کی کہ نیپرا ، پاور ڈویژن ، وزارت خزانہ اور نجکاری کے مابین اس منصوبے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔ سی سی او پی نے ہدایت کی کہ وہ لین دین میں آگے بڑھنے کے لیے سی سی او پی کی اگلی میٹنگ میں مشترکہ تجویز پیش کریں تاکہ یہ مقررہ مدت میں مکمل ہوسکے۔او جی ڈی سی ایل کے حصص کو الگ کرنے کے لیے ، سی سی او پی نے ہدایت کی کہ معاملے پر مزید غور و خوض کی ضرورت ہے۔ سی سی او پی نے ہدایت کی کہ وزارت توانائی سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اگلی میٹنگ میں تجویز پیش کریں گے۔