محمدحسین محنتی کا عبد المجید شیخ کپڑے والے کی وفات پراظہار تعزیت

130

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے لاڑکانہ میں سابق امیر عبدالمجید شیخ کپڑے والے کی وفات پر ان کے گھر پہنچ کر لواحقین سے تعزیت مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ امیر ضلع لاڑکانہ پروفیسر ابو زبیر جکھروو مقامی امیر حفیظ الرحمن آرائیں و دیگر مقامی رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔ دریں اثنا انہوں نے رتو ڈیرو کے قریب رکن جماعت اسلامی گل شیر جکھرانی کی بھابھی کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔