شہدادپور،چچا کا گلی سے گزرنے والے بھتیجوں پر کلہاڑیوں سے حملہ ، شدید زخمی،اسپتال منتقل

127

شہدادپور (نمائندہ جسارت ) شہدادپور کے قریب گائوں جام خاں پھوڑ میں گلی سے گزرنے پر منع کرنے پر چچا نے اپنے بھتیجوں صفدر پھوڑ،محمد حسن پھوڑاور ابراہیم پھوڑکو کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر لہولہان کر دیا۔ جنہیں فوری طور پر سمس اسپتال شہدادپور منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر زخمی صفدر پھوڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ چھوٹی سی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔جس پر زرعی زمین پر جاتے ہوئے امیر پھوڑ،غلام قادر پھوڑ،جانا پھوڑ اور منظور پھوڑ ودیگر نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔