شکارپور،اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی،گندم سے لدے دوٹرک تحویل میں لے لیے

151

شکارپور(نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی۔ غیر قانونی گندم کی دو ٹرک برآمد۔ گندم کی بین الاصوبائی نقل و حرکت پر پابندی کے باوجود گندم کی اسمگلنگ اسسٹنٹ کمشنر شکارپور جواد لاڑک نے جیکب آباد بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے شکارپور سے کوئٹہ جانے والی گندم سے بھرے دو ٹرک برآمد کرلیے ، جن میں بڑی تعداد میں گندم موجود تھی، جو غیر قانونی طور پر شکارپور سے کوئٹہ جا رہی تھیں۔ کارروائی کے دوران دو ٹرک اوردو ڈرائیوروں سمیت چار افراد کو تحویل میں لیکر اسٹورٹ گنج پولیس کے حوالے کردیا گیا،۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاعات پر جیکب آباد بائی پاس پر چھاپا مار کر ٹرک میں لدی ہوئی گندم کو تحویل لیا ہے جو گندم ٹرک میں بھر کر کوئٹہ کے راستے افغانستان یا ایران لے جائی جارہی تھی۔ مزید تفتیش کر رہے ہیں ، جبکہ مزید تفتیش کیلیے متعلقہ پولیس اسٹیشن پر ملزمان کو منتقل کردیا گیا ہے۔