نعمت اللہ خان کی وفات پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی تعزیت

159

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے قائدین و رہنمائوں نے الخدمت اور جماعت اسلامی کے رہنما و سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی ، فلاحی ،قومی ، عوامی اور شہری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم، عبدالغفارعزیز ، معراج الہدیٰ صدیقی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ، سید وقاص جعفری ، حافظ ساجد انور ، سید بختیار معانی، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس، شیخ القرآن مولانا عبدالمالک ،صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان میاں عبدالشکور ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ،امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید ،نائب امرا ڈاکٹر سیف الرحمن، عبدالقیوم حیدر،جنرل سیکرٹری مطاہر خان،ڈپٹی سیکرٹری ظہیر الدین شیخ،امرائے زون،اراکین شوریٰ،ناظمین شعبہ جات،جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، سکینہ شاہد، ڈاکٹر حمیرا طارق، ناصرہ الیاس، عائشہ سید، سیکرٹری تسنیم معظم، نگران میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز اور دیگر ذمے داران سمیت ارکان وکارکنان جماعت نے نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ،پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے نعمت اللہ خان مرحوم کے لیے مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔