جاز اور ٹیلی نار کی صارف تجربے کو بہترین بنا نے کے لیے شراکت داری

245

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام میں حالیہ پیشرفتوں، صارفین کے تجربات میں مزید بہتری لا نے اور بڑھتی ہوئی مانگ کو برقرار رکھنے کے لیے، جاز نے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ اور ٹیلی نار پاکستان نے جازکیش کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ صارفین کو موبائل مالیاتی پلیٹ فارمزکا بہترین تجربہ فراہم کیا جاسکے۔اس شراکت داری کا ایک اہم اور بنیادی مقصد یہ بھی ہے کہ صارفین کو قابل اعتماد خدمات کی فراہمی اور ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو قابل بنانا ہے۔اداروں میں براہ راست انضمام کے مطابق ایزی پیسہ ایپ کو جاز ائیر ٹائم کی خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسی طرح جاز کیش موبائل ایپلی کیشن ٹیلی نار پاکستان کے بنڈل خریدنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ مستقبل میں جاز بنڈل بھی ایزی پیسہ ایپ پر دستیاب ہوں گے۔ یہ دونوںٹیلی کام کے مابین اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے اور یہ ایک خوش آئند پیشرفت ہے جس کا ڈیجیٹل چینلز کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کے لیے آسان انتخاب ممکن بنایا جاسکے۔