مرکنٹائل ایکس چینج میں 12.9ارب روپے کے سودے

143

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,191 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اور کوٹس/ فاریکس کے 12.9ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد16,380 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 6.903 اب روپے تھی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.995 ارب روپے, چاندی کے سودوںکی مالیت 1.222 ارب روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 806.290 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 722.851ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 423.167ملین روپے, پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 312.881ملین روپے, کاپرکے سودوں کی مالیت 121.397 ملین روپے رہی۔