ٹوئنٹی ون بلڈرز نے ٹوئنٹی ون کراچیـ کا فیز 1 لانچ کردیا

271

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹوئنٹی ون بلڈرز نے کراچی میں اپنے اسمارٹ سٹی منصوبے ـ” ٹوئنٹی ون کراچیـ” کا فیز 1 لانچ کردیا ہے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں سی ای او اقبال مٹھانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ منصوبہ ایک عام آدمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے اس میں 120 گز سے 600 گز تک کے پلاٹ شامل ہیں۔ پلاٹ انتہائی مناسب قیمتوں اور آسان اقساط پر دستیاب ہیں۔ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے اوورسیز بلاک کی سنگ ِ بنیاد رکھی گئی ہے جہاں وہ محفوظ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ بکنگ کا آغاز 1 مارچ 2020 سے ہوگا اور 2023 تک قبضہ دینے کے مثبت امکانات ہیں۔ ہم کراچی سے دور ایک منی کراچی بسانے کا خواب رکھتے ہیں جہاں آپ شہر کے شوروغل سے دور ایک پرسکون زندگی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ٹوئنٹی ون کو صرف ایک پروجیکٹ کہنا ایک چھوٹی بات ہوگی میں اس کو اپنی شناخت بنانا چاہتا ہوں ٹوئنٹی ون صرف کراچی کا کوڈ نہیں یہ ہماری پہچان ہے۔ ایک ایسی جگہ جہاں لوگ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے خوشحالی کا مزہ لیں۔