سابق سٹی ناظم نعمت اﷲ خان کے انتقال پر کاٹی کا اظہار تعزیت

236

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر شیخ عمر ریحان، سینئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت اور نائب صدر سید واجد حسین نے کراچی کے سابق ناظم نعمت اﷲ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہر کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ نعمت اﷲ خان کے دورِ نظامت میں کراچی نے ترقی کی نئی منازل طے کیں انہوں نے شہری سیاست میں خدمت کو معیار بنایا، نیز شہر کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جس کی وجہ سے وہ بلا تفریق اہل کراچی کے قابل احترام تھے۔ شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ نعمت اﷲ خان کی وفات سے اہل کراچی اپنے ایک پُرخلوص ہمدرد اور محسن سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے اور شہر کے مجموعی انفرااسٹرکچر کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی بے مثال خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔