جرمنی: ہجوم کو کار تلے روندنے کے واقعے میں 60 زخمیوں کی تصدیق

123

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن حکام نے صوبے ہیسے کے قصبے فولکمارزن میں جلوس کو کارتلے روندھنے کے واقعے میں 60 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔ بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں میں 18بچے بھی شامل ہیں،جب کہ 35 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مقامی پولیس ترجمان کے مطابق فولکمارزن میں سیکورٹی بدستور سخت ہے اور مرکزی سڑک کو بند رکھا ہوا ہے۔