امریکا: برنی سینڈرز کی انتخابی مہم کے لیے پاکستانی نژاد مینیجر مقرر

134

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن برنی سینڈرز نے صدارتی انتخابات کی مہم میں پاکستانی نژاد فیض شاکر کو اپنا منیجر مقرر کردیا۔ ریاست ورمونٹ کے سینیٹر اور ڈیموکریٹ جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل سینیٹر برنی سینڈرز اپنی جماعت کے باقی تمام امیدواروں میں سب سے آگے ہیں۔