سعودی عرب: جنگلات میں 3 روز سے لگی آگ بجھا دی گئی

599
جبل صلیل کی چوٹی پر آگ کے باعث درخت اور جھاڑیاں جل رہی ہیں۔

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے جنوب مغربی ضلع دائر میں لگی آگ پر 3 روز بعد قابو پالیا گیا۔ وعرہ کے پہاڑی علاقے میں بھڑکنے والی آگ کو بجھانے کی کارروائی میں رضاکاروں نے بھی حصہ لیا۔ جازان صوبے میں شہری دفاع کے ڈائریکٹریٹ کے ترجمان کرنل محمد بن یحییٰ غامدی کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ ڈائریکشن سینٹر کو اطلاع ملی تھی کہ دائر ضلع میں جبل صلیل کی چوٹی پر آگ کے باعث درخت اور جھاڑیاں جل رہی ہیں۔