امریکا نے فوجی مقاصد کے لیے مصنوعی ذہانت سے متعلق قواعد بنا لیے

133

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج نے روبوٹ اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے متعلق قواعد متعارف کرادیے،جس کے تحت فوجی مصنوعی ذہانت پر مبنی جنگی ساز وسامان کے استعمال میں احتیاط کریں گے۔ ادھر مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ قانون سازی کی بجائے اخلاقی قواعد و ضوابط سے کام چلانے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے پیر کے روز اعلان کیا گیا تھا کہ جنگی حالات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لیے اخلاقی ضوابط تیار کرلیے گئے ہیں۔