جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا

170

کیپ ٹاؤن (جسارت نیوز) جنوبی افریقااور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ اس سے قبل مہمان ٹیم آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے میچ میں بآسانی 107 رنز سے فتح حاصل کی تھی تاہم دوسرے میچ میں جنوبی افریقن ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 12 رنز سے شکست دیکر3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل آج کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔