کراچی ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز، اولمپئن حنیف خان ٹیم کے نام

162

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے اولمپیئن حنیف خان ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپو رٹس کمپلیکس کراچی میں ہونے والے کراچی ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز اولمپیئن حنیف خان کے نام ۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اولمپیئن حنیف خان ڈاکٹر جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس کراچی میں 22 فروری سے شروع ہونے والی کراچی ٹرائی اینگولر ہاکی سیریز کے فائنل میں اولمپیئن حنیف خان الیون نے دلچسپ مقابلے کے بعد اولمپیئن منظور جونیئر الیون کو 0-2 سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی.مزکورہ فائنل کے مہمان خصوصی اولمپیئن افتخار سید تھے.انکے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ ابوزر امراؤ,چیئر مین کے ایچ اے گلفراز خان,کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین,سینئر وائس پریذیڈنٹ ایس اے ماجد,ٹی ڈی عظمت پاشا,ہاکی کمنٹیٹر و ایگزیکٹیو ممبر کے ایچ اے ریاض الدین کے علاوہ بڑی تعداد میں شائقین ہاکی موجود تھے.مزکورہ دلچسپ فائنل میں اولمپیئن حنیف خان الیون کے وہاب مزاری نے پہلا گول دسویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول حسن علی نے 57ویں منٹ میں اسکور کیا.حسن علی مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔
.آخر میں مہمان خصوصی اولمپیئن افتخار سید نے آفیشلز و کھلاڑیوں میں انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کیں.