آئی سی سی نے اومانی کرکٹر یوسف عبدالرحیم پر 7سال کی پابندی عائدکردی

161

دبئی(جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے میچ فکسنگ کے جرم میں اومان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد کر دی۔29سالہ یوسف عبدالرحیم البلوشی نے سال 2019میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے دوران اینٹی کرپشن کی 4دفعات کی خلاف ورزی کی تھی جس کا یوسف عبدالرحیم البوشی نے اعتراف کر لیا۔یوسف عبدالرحیم البلوشی نے آئی سی سی کی دفعہ 2.1.1، 2.1.4، 2.4.4اور 2.4.7کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میچ فکس کرنے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران اینٹی کرپشن کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ کچھ روز قبل پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کو بھی اینٹی کرپشن کیس میں پاکستان سپر لیگ میں شمولیت سے روک دیا گیا تھا ان پر بھی بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد ہیں۔