بغیراجازت چھٹی کرنے والے پولیس افسران کے لیے ہدایت نامہ جاری

141

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے ذاتی کاموں اور دفتری کاموں کے باعث بنا اجازت چھٹی کرنے والے افسران کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق افسران ایڈیشنل آئی جی اور متعلقہ ڈی آئی جی کی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے بنا اطلاع دیے چھٹی پر جانے والے افسران کے لیے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر افسران اپنے ذاتی کاموں اور دفتری کاموں کے باعث بنا اجازت چھٹی کررہے ہیں۔