کیماڑی گیس کے اخراج کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے ،کمشنر کراچی

105

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی کی سربراہی میں کیماڑی گیس کے اخراج کے واقعہ کی تحقیقات کے بارے میں قائم کی جانے والی انکوائری کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات جاری ہے۔ گزشتہ روز کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ا نکوائری کمیٹی کے ایک اجلاس میں تحقیقات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں واقعے کے اسباب اور وجوہات کا پتاچلانے کے لیے واقعے کے بارے میں ہر پہلو سے تمام ضروری اور بنیادی معلومات کو جدید تقاضوں کے مطابق جمع کیا جارہا ہے،فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ماہرین کی نگرانی میں تمام ضروری معلومات جمع کرنے کا کام جلد از جلد مکمل کریں گے۔ متعلقہ ادارے اپنی اپنی مہارت کو بروئے کار لاکر جمع معلومات پر مبنی رپورٹ کمیٹی کو اگلے اجلاس میں پیش کریں گے،اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل اینوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سندھ نعیم احمد،،ایس پی انویسٹی گیشن مختار خاصخیلی، اسسٹنٹ کمشنر ہاربر عبد الرحیم قریشی، جامعہ کراچی ایچ ای جے کے سینئر ریسرچ آفیسر و ٹیکنیکل مینجر ڈاکٹرشکیل احمد ، ٹریفک مینجر اور آپریشن مینجر سمیت کے پی ٹی کے متعلقہ سینئر افسران، اور دیگر نے شر کت کی۔ انہوں نے اجلاس کو ابتدائی تحقیقات کی تفصیلات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں ماحولیات کے ماہر پاکستان میرین اکیڈمی کے وزٹنگ اسکالر راشد عثمانی نے بھی اجلاس میں شر کت کی اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔