جماعت اسلامی خواتین کی شعبہ اطفال کے ٹرینرز کے لیے ورکشاپ

171

کراچی (پ ر )جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ،شعبہ اطفال سے منسلک ماسٹر ٹرینرز کے لیے ایک روزہ ورک شاپ کا دفتر جماعت ضلع غربی میں انعقاد کیا گیا جس سے شعبہ اطفال پاکستان کی نگراں عائشہ یاسمین،ناظمہ جماعت اسلامی خواتین کراچی اسماء سفیر،سعدیہ طہٰ اورحمیرا خالدنے خطاب کیا۔ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی اسماء سفیر نے شعبہ اطفال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچے جنت کا پھول ہیں انکی تازگی برقرار رکھنے کے لیے انکی منا سب دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔شعبہ اطفال 20 سال سے بچوں کی شخصیت سازی کی خدمت سرانجام دے رہا ہے اور تمام پہلوئوں میں تربیت کے ذریعہ سے انہیں ایک بہترین انسان اور مسلمان بننے میں مددگار ثابت ہورہا ہے۔عائشہ یاسمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی وسائل کی تیاری اور نشوونما انبیاؑء کا کام ہے اور رسول عربی محمد ﷺ کے بعد اب یہ امت کی ذمے داری ہے۔اسی احساس اور ذمے داری کا ادراک کرتے ہوئے جماعت اسلامی نے شعبہ اطفال قائم کیا ہے۔شعبہ اطفال کے تحت آداب زندگی ،سنت نبوی ؐ،دینی معلومات سمیت دیگر موضوعات پر ہونے والی کلاسز کا مقصدبچوں اور بچیوں کو اسلامی تصورات و اقدار سے قریب کرنا ہے۔