پبلک ہائوسنگ اسکیم کی جانب سے فلیٹ ‘دکانوں اوردفاتر کی نیلامی

136

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی خصوصی ہدایات کے تحت ادارہ ترقیات کراچی پبلک ہاؤسنگ اسکیم کی جانب سے سرجانی ٹاؤن، گلشن اقبال اور کورنگی میں فلیٹ ، دکانوں اور دفاتر کی نیلامی کا آغاز سیمینار ہال سوک سینٹر گلشن اقبال کراچی میں ہوا، اس سلسلے میں نیلام عام میں شرکت کرنے والوں کی دلچسپی اور زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی جو کے ڈی اے کی شاندار روایات اور ساکھ پر عوام کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے جبکہ ادارے کے ملازمین اور آفیسرز نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید سیف الرحمن کے اس عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس عمل سے ادارے کا تشخص اور مالی معاملات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی،منگل 25 فروری کو ہونیوالا نیلام عام میںشام 4 بجے تک کورنگی سوک سینٹر کی ایک دکان اور12دفاترسمیت گلشن اقبال کا ایک فلیٹ کا نیلام ہوا جس میں تقریباً 5کروڑ روپے سے زائد کی نیلامی ہوئی جبکہ ہونے والا نیلام عام دفتری اوقات کے اختتام تک جاری رہا،واضح رہے کہ مذکورہ نیلام عام مزید دو روز 26اور27فروری تک جاری رہے گا۔