مہنگائی و بیروزگاری کیخلاف آج تیمر گرہ میں عوامی مارچ ہوگا

85

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی آج تیمرگرہ دیر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوامی مارچ کرے گی ۔ عوامی مارچ کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کریں گے ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کی مہنگائی و بے روزگاری کیخلاف ملک گیر تحریک جاری ہے جس میں ملک بھر کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ، جلسے ، جلوس اور ریلیاں ہوں گی ۔ اس تحریک میں عوامی طاقت کا دوسرا بڑا مظاہرہ لوئر دیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تیمر گرہ میں ہوگا ۔ مظاہرے کا آغاز ظہر کی نماز کے فوراً بعد ہوگا ۔