نماز جنازہ آج ظہر میں نیوایم اے جناح روڈپراداکی جائے گی

892

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے پہلے سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ آج بدھ کو 1:30بجے دوپہر نیو ایم اے جناح روڈ نزد ادارہ نورحق پر ادا کی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق مرحوم نعمت اللہ خان کی نمازجنازہ پڑھائیں گے۔ نعمت اللہ خان کے انتقال کی خبرملتے ہیں سراج الحق تمام مصروفیات کو ترک کرکے فوری طور پر کراچی پہنچے اور مرحوم کی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا۔