نئی ہدایت کے بعد حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا

178

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزارت حج کی جانب سے دی جانی والی نئی ہدایت کے بعد سال 2020ء کے لیے حج درخواستوں کی وصولی کاآغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستوں اور واجبات کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے۔وزارت مذہبی امور و نے 13 بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ ملک بھر میں 25 فروری سے 06 مارچ تک حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے واجبات کے ہمراہ درخواستیں وصول کریں۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی تمام نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار 29 فروری اور یکم مارچ کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔ کابینہ سے ایک اہم نکتے کی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التواکیاگیا تھا، حج درخواست فارم کو آسان بنایا گیا ہے، فارمز پر حلف نامہ موجود ہے۔ وزارت مذہبی امور نے نوزائیدہ بچوں کو حج پر لے جانے کی پالیسی جاری کی تھی، نئی پالیسی کے تحت اس کا اطلاق 5ستمبر2018ء کے بعد پیدا ہونے والے بچوں پر ہوگا، نوزائیدہ بچوں کے حج پیکج میں بھی گزشتہ 3سال میں دگنا اضافہ سامنے آیاوزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کا سفری کرایہ مجموعی کرائے کا 10فیصد ہوگا۔