نیب میں بڑے پیمانے پرتبادلے، گریڈ 20 کے دس ڈائریکٹرز تبدیل

237

چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سےقومی احتساب بیورو میں گریڈ 20 کے دس ڈائیریکٹرز کے تبادلے کردیے۔

تفصیلات کے مطابق نیب میں گریڈ 20 کے دس ڈائیریکٹرز کے تبادلےکر دیے گئے،چیئرمین نیب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے ڈائریکٹر مسعود عالم خان کا نیب راولپنڈی سے نیب کراچی،ڈائریکٹر اظہار احمد اعوان کا نیب ہیڈکوارٹرز سے نیب پشاور ،ڈائریکٹر نعمان اسلم کا نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈکوارٹر زاسلام آباد تبادلہ کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر محمد طاہرکو نیب کراچی سے نیب ملتان جبکہ ڈائریکٹر عبد الحفیظ خان کو نیب ملتان سے نیب اسلام آباد ہیڈکوارٹرز تبدیل کردیاگیا ۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔